آزاد کشمیر، پی ٹی آئی وزیر کے چچازاد عبدالناصر خان پیپلز پارٹی میں شامل، جیالے بن گئے

 اسلام آباد/کراچی (پی این آئی) ایل اے 45 وادی-6کی نشست پر۔ وادی-6 سے آزادکشمیر کے پہلے وزیر اعظم خان عبدالحمید خان کے پوتے اور آزادکشمیر حکومت کے وزیر خزانہ عبدالماجد خان کے کزن خان عبدالناصر خان جو الیکشن 2021 میں بطور آزاد امیدوار چند سو ووٹوں سے ہارے تھے جیالے بن گٸے۔
خان عبدالناصر خان نے سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور سابق سنٸیر مشیر چوہدری محمد ریاض کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور سے آج سہہ پہر کو زرداری ہاوس کراچی میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔محترمہ فریال تالپور نے مرحوم خان عبدالحمید خان کے خاندان کی ملک اور ریاست کیلیے خدمات کو سراہتے ہوے خان عبدالناصر خان کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔خان عبدالناصر خان نے 2021 کے الیکشن میں پہلی بار بطور آزاد امیدوار حصہ لیا تھا اور چند سو ووٹوں سے ہارے تھے انکی شمولیت سے پاکستان پیپلزپارٹی آٸندہ انتخابات میں یہ نشست باآسانی جیت سکتی ہےجو پاکستان پیپلزپارٹی کیلیے بڑی کامیابی ہوگی قبل ازیں سردار مختار احمد خان عباسی کی پاکستان پپلزپارٹی میں شمولیت سے مظفرآباد شہر کی سیٹ پر بھی مستقبل میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے امکانات واضع ہیں۔ ان دونوں راہنماوں کی شمولیت کا سہرا سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی فیصل ممتاز راٹھور کے سر ہے ۔ ان کے قریبی حلقوں کا کہنا ہیکہ آٸندہ چند دنوں میں مزید لوگ پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بننے جارہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close