وزیراعظم آزادکشمیر سے انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک کی ملاقات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، کرونا وبا، کے پی ایل،حالیہ بارشوں سمیت دیگر اوقات میں آزادکشمیر پولیس نے احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

وزیراعظم نے حالیہ بارشوں و برفباری کے دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے بھرپور اقدامات کو بھی سراہا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close