مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصورخان کا جمعرات کے روز نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کا دورہ۔ نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے انہیں محکمانہ امور، ترقیاتی منصوبوں و دیگر امورکے بارہ میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا او رمحکمہ تعلقات عامہ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصورخان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جدید دورمیں میڈ یا کی اہمیت اور ضر ورت ہر لحاظ سے پہلے سے بہت زیا دہ ہو گئی ہے۔
میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ہتھیار ہے جس کا رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ہے۔حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے اورامیج بلڈنگ کے حوالہ سے محکمہ اطلاعات کا کلیدی کردار ہے۔ محدود وسائل کے باوجود محکمہ اطلاعات بہترین کام کررہاہے۔ میڈیا کے چینلجز سے نبردآزما ہونے کیلئے محکمہ اطلاعات کو وسائل فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ سوشل کی /ڈیجیٹل میڈیا آج کی زندگی کا لازمی جز بن گیا ہے جس کے ذریعے صرف ایک کلک سے دنیا میں کسی جگہ بیٹھے ہوئے افراد تک اپنا پیغام پہنچایا جا سکتاہے۔ سوشل میڈیا لو گوں کے ذہن و فکر کو بھی تبدیل کرنے میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کیلئے میڈیا پر قدغن لگائی ہوئی ہے۔
اس سلسلہ میں محکمہ اطلاعات کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں، محکمہ اطلاعات کو اس سلسلہ میں مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں