سعودی حکومت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو شاہی مہمان قرار دے دیا

مظفرآباد/ سعودی عرب (پی آئی ڈی) سعودی عرب کی حکومت نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو شاہی مہمان قرار دے دیا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نجی دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ کشمیری کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو شاہی مہمان قرار دے دیا، سیاسی و سفارتی ماہرین کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کو شاہی مہمان قرار دینا سعودی حکومت کی طرف سے کشمیریوں سے یکجہتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے دورہ سعودی عرب کے دوران کشمیر کمیونٹی سے ملاقاتوں اور دیگر وفود سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مثالی تعلقات ہیں، سعودی عرب اسلامی دنیا میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کیساتھ ملکر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسلہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں