میرپور میں اومیکرون کے کیس، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

مظفرآباد/ سعودی عرب (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے میرپور میں اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرونا کے اس مہلک ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اورحفاظتی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعظم نے آزادکشمیر کے عوام سے کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

کرونا وائرس کا یہ ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ ایک بار ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس مہلک وبا سے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں۔ عوام اس مہلک وبا سے بچنے کے لیے این سی او سی کی ہدایا ت کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ویکسین لگوائیں،ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں