وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے رواں سال کے وسط میں انعقاد پر گفتگو

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان سے وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے رواں سال کے وسط میں انعقاد پر گفتگو ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے فروغ کے منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کی بے پناہ استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ایکو ٹورازم کے ذریعے مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور ان علاقوں کے قدرتی حسن کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close