وزیراعظم آزاد کشمیر سے وزیر مملکت برائے اطلاعات کی ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کی اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ ملاقات میں آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں، حکومتی، باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم پیش رفت، ایڈھاک ایکٹ کا خاتمہ، اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ و دیگر اہم منصوبوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close