سڑکوں کی صورتحال بہتر ہو گی تو سیاحت کو فروغ ملے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے ادارے میں خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر بھرمیں شاہرات کو ترجیح دے رہی ہے۔ سڑکوں کی صورتحال بہتر ہو گی اور سڑکیں بحال رہیں گی تو سیاحت کو فروغ ملے گا اور سیاح بغیر کسی خوف کے آزادکشمیر میں سفر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرا عظم نے کمیونیکیشن اینڈ ورکس کی جانب سے خریدی گئی نئی مشینری حوالہ کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع کے لیے لوڈرز گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پروزیر موصلا ت اظہر صادق، وزیر اطلاعات،قانون وپارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close