پاکستان اور آزاد کشمیر میں جلد پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی، پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری یاسین کا دعویٰ

پھگواڑ موڑہ(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر صدارت سنبھالنے کے بعد صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کا پھگواڑ موڑہ کا دورہ،عوام کی جانب سے شاندار استقبال،فضاء کشمیر کا بھٹو،قائد کشمیر زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔چوہدری محمد یٰسین اور ان کی گاڑی پر گل پاشی،سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر ضلع کوٹلی محمد شفیق کماروی کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔

استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں جلد ہی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہو گی کوٹلی منی لاڑکانہ ہے جہاں کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی کو تین نشتیں دے کر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ استقبالیہ سے سابق وزیر وممبر قانون ساز اسمبلی جاوید اقبال بڈھانوی،امیدوار اسمبلی محمد ولید انقلابی،سردار بشیر پہلوان محمد شفیق کماروی ایڈووکیٹ اور نثار احمد نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب میں چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو اپنے گھر میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے تمام ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں شکست نے واضح کر دیا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کر دیا ہے اورپاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹ بنک میں مسلسل اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آنے والا وقت پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سواء کچھ بھی نہیں دیا۔ان نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے اور ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کرنے والوں نے لوگوں کے روزگار اور نوالہ بھی چھین لیا ہے اور پچاس لاکھ مکانات ہوا میں رہ گئے لوگوں کے سروں سے بھی چھت چھین لی ہے یہ حکومت لنگر خانے کھول کر لوگوں کو بھکاری بنا رہی ہے اس حکومت کو ہر شعبے میں ناکامی کا سامنا ہے اور یہ ناکامی کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اس حکومت نے سیاسی کلچر کو گالم گلوچ کلچر بنا دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close