اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی جب اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیر اعلیٰ و گورنر گلگت بلتستان نے بھی بطور مہمان اجلاس میں شرکت کی۔
دریں اثناء وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، خطے کا امن اور خوشحالی پاکستان کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا امن افغانستان کی خوشحالی سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اسلامی دنیا میں بڑے رہنما کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی مسلم ممالک کا نمائندہ فورم ہے۔
افغان قوم کی طرح کشمیریوں کی بھی او آئی سی سے توقعات ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں