جموں وکشمیر لبریشن سیل میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف ہوں، جموں وکشمیر لبریشن سیل کو لبریشن کمیشن کا درجہ دینا چاہتا ہوں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ عوام کو ہم سے امیدیں ہیں ان پر پورا اتریں گے۔ اپوزیشن کو بھی ہم سے جو امیدیں ہیں ان پر بھی پورا اتریں گے۔ ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جو ریاست، تحریک آزادی اور عوام کے مفاد میں نہ ہو۔ سابقہ حکومتوں نے جو غلطیاں کیں ان کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے۔

نیلم جہلم پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے جو ممکن ہو سکا حکومت کریگی۔ کشمیر سینٹر کراچی کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے انہوں نے اس معاملے کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن سیل میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف ہوں، جموں وکشمیر لبریشن سیل کو جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کا درجہ دینا چاہتا ہوں جس میں سیاسی بھرتیوں کی روایات کو ختم کر کے دانشوروں، حریت،سیاسی جماعتوں اور ٹیکنوکریٹس کو شامل کریں گے۔ ایسا کمیشن بنائیں گے جو خالصتاََ تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلا س میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ قائد ایوان نے کہا کہ سیالکوٹ اور دیگر مقامات پر بھی کشمیر سینٹر ز کو فعال بنائیں گے۔ لاہور میں کشمیر سینٹر کی پراپرٹی کوقبضہ سے واگزار کروانے کے لیے حکومت پنجاب سے بات کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ حکومت کے منصوبوں کو جاری رکھا،مظفرآباد شہر میں شاہ سلطان پل اور سی ایم ایچ فلائی اوور پر کام جاری ہے میں نے خود ان منصوبوں کا معائنہ کیا ہے۔ گزشتہ دور میں لوگوں نے ان منصوبوں کے لیے عمارتوں کو خالی نہ کیا،بڑے منصوبوں کے لیے عمارتوں کو خالی کروا کر کام شروع کروا یا۔

انہوں نے کہا کہ سی ایم ایچ فلائی اوور کے لیے جگہ دینے پر جی او سی مری کا شکر گزار ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نیلم جہلم پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جو مسائل کا جائزہ بھی لے اور سابقہ حکومتوں کی غلطیوں کی نشاندہی کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close