وزیراعظم آزادکشمیر کا مظفرآباد شہرکا دورہ، شاہ سلطان پل، سی ایم ایچ فلائی اوور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردارعبد القیوم نیازی کا مظفرآباد شہرکا دورہ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شاہ سلطان پل اور سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔وزیراعظم کو متعلقہ حکام نے دونوں منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دوں گا اور کام تیزی سے جاری رکھے جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبے التواء کا شکار نہیں ہونے دیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا سنگِ بنیاد گزشتہ حکومت نے رکھ دیا تھا لیکن جگہ اور دیگر اہم معاملات حل نہ ہونے کی وجہ سے دونوں منصوبے التواء کا شکار تھے۔اس موقع پر وزیر بلدیات خواجہ فاروق، کمشنر مظفرآباد ڈویژن و دیگر متعلقہ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close