اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اُٹھارہے ہیں، ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس کی اہلیہ شریفہ مائزہ بنت سید عبد القادر بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ملائشیاء نے ہمیشہ کشمیری عوام کی حمایت کی ہے۔ملائشیاء کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد سمیت تمام سیاسی رہنماؤں نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اُٹھایا ہے۔ملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس نے کہا کہ ہم اپنے ملک سمیت دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اُٹھارہے ہیں۔ اس موقع پرملائشیاء کے ممبر پارلیمنٹ داتوک استاذ حاجی حسن الدین بن محمد یونس نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ملائشیاء کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست نے قبول کر لی۔

دورے کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close