وزیراعظم آزاد کشمیر سے سابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر اور شوکت فرید کی ملاقات، حلقوں کے مسائل پر بات چیت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف سید ذیشان حیدر اور شوکت فرید نے اسلام آبادجموں و کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں نے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی اور فنڈز کی تقسیم مساوانہ بنیادوں پر کریں گے۔

حکومت تحریک انصاف کے ان امیدواروں کو بھی فنڈز فراہم کرے گی جو الیکشن میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ پانچ سو ارب روپے کے کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام میں تمام حلقوں کو شامل کیا جائے گا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حکومت بننے کے ساتھ ہی دوسرے حلقوں کی طرح ہمارے حلقوں میں بھی مساوات کی بنیاد پر فنڈز اور ترقیاتی پیکجز فراہم کیے ہیں۔

اس فیصلے سے موجودہ حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی مسائل حل ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں