کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کاافغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان معاہدے پر صدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود کی موجودگی میں دستخط

اسلام آباد (پی این آئی) کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی طرف سے افغانستان کے لئے امدادی پیکج کا اعلان۔ اس موقع پرکشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور پاک افغان کوآپریشن فورم کے درمیان معاہدے پر صدر آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر کورٹ کی طرف سے چوہدری اختر جبکہ پاک افغان کوپریشن فورم کی طرف سے حبیب اللہ خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کورٹ جہاں پر آزادکشمیر میں ضرورتمندوں کی امداد کے لئے تعاون کر رہا ہے وہاں پر افغانستان میں مدد کے لئے پہنچنا اہمیت کا حامل ہے اس سے کشمیریوں اور افغانیوں کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اس سلسلے میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close