آزاد کشمیر،پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے انتخابات، پارٹی صدر چوہدری یاسین نے چوہدری پرویز اشرف کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

مظفرآباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین نے آزاد کشمیر پیپلز سٹودنٹس فیڈریشن کے انتخابات منعقد کرانے کے لیے کمیٹی مقرر کر دی ہے۔جو فوری طور پر اپنا کام شروع کر دے گی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئرنائب صدر چوہدری پرویز اشر ف کمیٹی کے چیئرمین ہو ں گے۔

جبکہ ارکان میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کےرکن سید بازل نقوی، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین ضیاء القمر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزدہ ذوالفقار علی، سیکرٹری کوآرڈی نیشن عامر ذیشان اور چیئرمین سٹڈی سرکل عبدالشکور صدیقی شامل ہیں۔ مذکورہ کمیٹی آزاد کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close