آزاد کشمیر پریس فاونڈیشن کے ممبرز بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ضلع مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر پریس فاونڈیشن کے ممبرز بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرازنے پریزائیڈنگ آفیسر جبکہ ایڈمن آفیسر محمد خورشیدچوہدری نے اسسٹنٹ پریزائیڈ نگ آفیسر کے فرائض انجام دیے۔ پریذائڈنگ آفیسر / ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا نے پولنگ مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا۔مظفر آباد سے ممبر بورڈ آف گورنرز کے لئے سید ابرار حیدر اور سردار ذوالفقار علی مدمقابل تھے۔

ضلع مظفرآباد میں کل66ووٹ رجسٹرڈ ہیں جن میں سے63ووٹ کاسٹ ہوئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق سید ابرار حیدر نے 32 اور سردار ذوالفقار علی نے 31 ووٹ حاصل کیے جبکہ کوئی بھی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ ضلع مظفرآباد میں محکمہ اطلاعات کے بلاک نمبر 5 میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا تھا۔قبل ازیں پولنگ کے دوران چیف الیکشن کمشنر پریس فاونڈیشن و سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اورسیکرٹری پریس فاؤنڈیشن و ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پولنگ کے عمل اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پولنگ کے عمل کو صاف و شفاف بنانے کے لیے نظامت اعلی تعلقات عامہ میں بھرپور انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولنگ اسٹیشن کے باہر پولیس تعینات کی گئی تھی۔

ضلع مظفرآباد میں 23نومبر ہونے والے پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخاب کیلئے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ51فیصد وو ٹ حاصل نہیں کر سکا تھا جس کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔۔۔

close