آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن، سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسو ں پرفریقین کو نوٹس جاری

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے زیر کار مقدمات بعنوان اہلیان کوٹ نکہ ناڑہ بنام آزاد حکومت، اہلیان کوٹ گوجراں بنام کمشنر پونچھ ڈویژن اورآزاد حکومت بنام اہلیان میونسپل کمیٹی ہجیرہ کو مورخہ 8 دسمبر 2021 بروز بدھ سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیسز کے سلسلہ میں فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close