آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات سے متعلقہ آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم پر غور

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات سے متعلقہ آزادجموں وکشمیر لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1990 میں ترمیم کے حوالہ سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی سربراہی میں آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر ممبرالیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیا ز،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان، لاء ڈرافٹسمین راجہ زاہد محمود خان، سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، الیکشن کمشنر راجہ راشد محمود، ڈپٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد اشفاق اور ڈپٹی ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ ذوالقرنین شریک ہوئے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے موجودہ نافذ العمل لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں الیکشن سے متعلقہ ضروری ترامیم کا مسودہ مرتب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے اجلا س میں پیش کیا جس پر بحث و تمحیص کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی الیکشن سے متعلقہ کچھ دفعات آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020میں بھی موجود ہیں لہذا بلدیاتی الیکشن سے متعلقہ دفعات کو آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ہم آہنگ بنانے کی خاطر ضروری ترمیم تجویز کرتے ہوئے مسودہ حکومت کو ارسال کیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close