صدر آزاد کشمیر سے چیف جسٹس آزاد کشمیر راجہ سعید اکرم کی ملاقات، آزاد کشمیر ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت

اسلام آبا د (پی آئی ڈی آزاد کشمیر ) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر راجہ سعید اکرم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر اور چیف جسٹس ہائی آزادکشمیر سے مشترکہ مشاورت بھی کی جائے گی اور مشاورت کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ ججز کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں