پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں 10 قراردادیں منظور کر لی گئیں

 

1۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل اجلاس منعقدہ اسلام آباد میں 10 قراردادیں منظور کر لی گئیںپاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا یہ اجلاس مقبوضہ و آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے باالخصوص مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارت کے آئین سے آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمہ کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے

2۔اجلاس مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج میں مزید اضافے اور حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ سمیت دیگر رہنمائوں کی گرفتاریوں، میر واعظ عمر فاروق کی نظربندی، گھر گھر تلاشیوں، بچوں، عورتوں، بزرگوں پر پیلٹ گنوں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

3۔اجلاس ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہے اور بھارتی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ اجلاس حکومت آزادکشمیر پر زور دیتا ہے کہ وہ زبانی جمع خرچ اور فوٹو سیشن کی بجائے متاثرین کی عملی مدد کرے۔

4۔یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر کی مایوس کن کارکردگی اور اپوزیشن کے حلقوں میں انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے باالخصوص سرکاری ملازمین کی وسیع پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

5۔پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ایکزیگٹیو کونسل کا یہ اجلاس بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لئے پارلیمنٹ کے 17 نومبر کے مشترکہ اجلاس سے کی جانے والی قانون سازی کو این آر او قرار دیتے ہوئے عمران خان کو نریندر مودی کا یار قرار دیتا ہے یہ اجلاس کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرتا ہے کہ دوسروں کو مودی کا یار قرار دینے والا عمران خان خود مودی کا یار غار ثابت ہوا اور اسے ریلیف دلوانے کے لیے تمام پارلیمانی روایات کو بلڈوز کیا گیا 17 نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کئے جانے والے دیگر بلوں کے ساتھ پاکستان میں برسوں سے مقید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ریلیف دینے کے لیے جس طرح یک طرفہ بل منظور کیا گیا وہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے لئے ایک سیاہ دن ہے جس کو یہ اجلاس یکسر مسترد کرتا ہے ،کلبھوشن نے بلوچستان میں دہشتگردی کی ایسی خون آشام کاروائیاں کروائیں جن میں درجنوں معصوم پاکستانیوں کی جان چلی گئی لہذا ایسے شخص کو کسی قسم کی ریلیف دینا مرنے والوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

6۔یہ اجلاس ملک کے بدترین ہوتے ہوئے سیاسی اور معاشی حالات کو ملک کی سلامتی کے لئے خطرناک سمجھتا ہے اور حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لئے جاری انتقامی سیاسی کاررائیوں کو ختم کرے اور اپنے اصل کام گورننس پر توجہ اور لوگوں کے سوالوں کا جواب دے۔

7۔یہ اجلاس سلیکٹڈ حکومت کی معاشی پالیسیوں کو ملک اور قوم کے لئے تباہی کا باعث قرار دیتا ہے اور ملک میں پٹرول، گیس، بجلی، چینی سمیت روزمرہ ضروریات کے اشیاء کے قیمتوں میں ہوشرباء اضافے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔

8۔یہ اجلاس مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے متحرک کارکن خرم پرویز کی بھارتی قابض فوج اور این آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کرتا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی این آئی اے کو مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے سے باز رکھنے اور اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن خرم پرویز کی رہائی کے لیے بھارت پر دبا ڈالے۔

9۔اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور محترمہ فریال تالپور کے خلاف نیب گردی اور سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے احتساب کے نام پر انتقالی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

10۔اجلاس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرپرسن شعبہ خواتین محترمہ فریال تالپور اور صدر پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے عزم دہراتا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی مضبوطی، جمہوریت کے استحکام و تحفظ اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور جمہوریت دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔یہ اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی ازادکشمیر کے مرکزی نائب صدر محمد مطلوب انقلابی، چیف آرگنائزر سردار غلام صادق اور شہید جمہوریت محترمہ بےنظیر بھٹو کے دیرینہ ساتھی پیپلز پارٹی ازادکشمیر سی سی سی کے ممبر رشید میر کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہے اور ان کی پارٹی کے لیے بیمثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

close