آزادکشمیر ،وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کیڈی جی انفارمیشن راجہ اظہر اقبال کی بھانجی کے انتقال پر تعزیت

مظفرآباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی وزیر خوراک علی شان سونی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات سربلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

دریں اثناءوزیر اطلاعات،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی بھانجی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close