پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کی گورننگ باڈی کی ایک نشست پر کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت نہ لے سکا، سیکرٹری اطلاعات کا دوبارہ پولنگ کا حکم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پریس فاؤنڈیشن آزاد کشمیر کی گوررنگ باڈی کے ایک نشست کےلیے الیکشن میں نیلم، مظفرآباد، باغ،میرپور اور راولپنڈی /اسلام آباد کی ایک نشست پرمطلوبہ 51فیصد ٹوٹل ووٹ حاصل نہ کرنے کی وجہ سےچیف الیکشن کمشنر /سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے یکم دسمبر2021 بروز بدھ دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قبل ازیں 23نومبر 2021کو پریس فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے انتخابات ہوئے تھے۔ جس میں نیلم، مظفرآباد، باغ،میرپور اور راولپنڈی /اسلام آباد کی ایک نشست پرکوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔ علاوہ ازیں یکم دسمبر 2021کو ہونے والے الیکشن میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امید واروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پولنگ یکم دسمبر 2021بروز بدھ دن10 بجے تا 4بجے ہوگی۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close