آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق احمد کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر لوکل گورنمنٹ خواجہ فاروق احمد کے درمیان ملاقات کے دوران ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ قائم کرتے ہوے ترقیاتی منصوبوں میں دور افتادہ علاقوں کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق بہترین طرز حکومت کے ذریعے عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا۔دریں اثناء وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کشمیری عوام کی خدمت کے مشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے تبدیلی کے لئے ووٹ دیا ہے حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کی توقعات پر پورا اترا جائے۔ادھر وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی سے ایڈووکیٹ جنرل خواجہ مقبول وار نے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں