آزاد کشمیر ، گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس میں سے ایک کا تعلق ضلع پونچھ اور ایک کا میرپور سے ہے،4مریض صحتیاب ہوئے اور131افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک319702افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34540افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے

33763افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ35مریض زیر علاج ہیں 742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے35مریضوں میں سے29مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ6مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close