آزاد کشمیر ،گزشتہ 24گھنٹےکے دوران ضلع کوٹلی میں 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد کشمیر میں گزشتہ 24گھنٹےکے دوران ضلع کوٹلی میں 2افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق اور ضلع نیلم میں ایک مریض کا انتقال ہوا،2مریض صحتیاب ہوئے اور142افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔آزادکشمیرمیں اب تک319517افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں،34538افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے33759افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ37مریض زیر علاج ہیں

742مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے126کا تعلق مظفرآباد،28کا جہلم ویلی،23کا نیلم، 141کاپونچھ،100کا باغ،13 کا حویلی، 16کاتعلق سدھنوتی،164 کاتعلق میرپور،56کابھمبراور75کا کوٹلی سے ہے۔ کورونا وائرس کے37مریضوں میں سے32مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ5مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں