آزاد کشمیر، سینئر آفیسران دی فیلڈ، 29 نومبر سے 4 ددسمبر تک ہفتہ منایا جائے گا

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) آزاد کشمیر، سینئر آفیسران دی فیلڈ، 29 نومبر سے 4 ددسمبر تک ہفتہ منایا جائے گا۔۔۔۔ حکومت آزادجموں وکشمیر کی ہدایات کے مطابق مورخہ29نومبر سے4دسمبر2021تک خصوصی ہفتہ ’Senior Officers in the Field“ منایا جائے گا۔ خصوصی ہفتہ کے دوران حکومت آزادجموں وکشمیر کے اعلیٰ آفیسران شہریوں سے مسائل اورمشکلات سنیں گے اور انکے حل کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

آزادجموں وکشمیر کابینہ کے فیصلے کے مطابق حکومت آزادجموں وکشمیر کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت عوام کی مشکلات کم کرنے کےلئے خصوصی ہفتے منائے جارہے ہیں ۔ چیف سیکرٹری شکیل قادر خان اس سارے عمل کی نگرانی کررہے ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close