اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جا رہے ہیں، صدر بیرسٹر سلطان محمود کا چیچیاں کھڑی شریف میں خطاب

چیچیاں کھڑی شریف (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پارلیمانی نظام ہے پارلیمانی نظام میں عوام طاقت کا سرچشمہ ہوتے ہیں اور کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جبکہ ممبران اسمبلی پارلیمانی نظام کی روح ہوتے ہیں ہم نے طاقت کے سرچشمہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں کی مرہون منت ہے ہم کارکنوں کو عزت دیں گے ان کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاؤں گا۔ممبران اسمبلی پارلیمانی نظام کی روح ہوتے ہیں میں ان کے لیے بھی آواز اٹھاؤں گا میں جب وزیراعظم تھا تو میں پاکستان میں چار مخالف حکومتوں کا سامنا کیا میں ایسا اس لیے کیا کیونکہ ممبران اسمبلی میرے ساتھ تھے۔م

یں نے صدر ریاست کے عہدے کا حلف اٹھاتے وقت تین باتیں کہیں تھیں پہلی یہ کہ میں آزادی کے بیس کیمپ کا صدر ہوں اور میری پہلی اور آخری ترجیحی کشمیر کاز کے لیے جدوجہد کرنا ہے دوسرا میں نے کہا تھا کہ آزاد کشمیر سے ہم کرپشن کا خاتمہ کریں گے جس کے لیے احتساب ایکٹ میں ترمیم کر کے اسے اس قابل بنائیں گے کہ آزاد کشمیر میں بلا امتیاز سب کا احتساب ہو سکے تیسری بات میں نے اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کی کی تھی جس کے لیے آزاد کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہ اہلیان کھڑی شریف نے آج جس جوش و خروش سے میرا استقبال کیا ہے اس پر میں کھڑی شریف کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارانہوں نے نے آج یہاں چیچیاں کھڑی شریف میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک بہت بڑے استقبالیہ جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ میں پانچ سال وزیراعظم رہا پانچ سال اپوزیشن لیڈر رہا اب صدر ریاست ہوں نو بار ممبر اسمبلی رہا میرے سارے سیاسی سفر میں کھڑی شریف کی عوام سینہ تان کر چٹان کی طرح میرے ساتھ کھڑی رہی ہم کھڑی شریف کے تمام مسائل حل کریں گے، کھڑی شریف میں سوئی گیس کی فراہمی، نوجوانوں کے لئے روز گار کی فراہمی سمیت تمام حل طلب مسائل حل کریں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے آبائی علاقے چیچیاں کھڑی شریف میں پہلی باقاعدہ استقبالیہ تقریب جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی حلقہ کھڑی شریف کے اطراف و اکناف سے عوامی سمندر جلسہ گاہ امنڈ آیا۔جلسہ عام میں آمد پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا دیدنی استقبال،سلطان تیرے جان نثار کے نعرے چیچیاں کی فضاؤں میں گونج اٹھے۔استقبالیہ انتظامات کے حوالے سے چوہدری صہیب ارشد، چوہدری شیراز اکرم، وقاص جنید متحرک رہے۔ جلسہ عام کی صدرات وزیر توانائی و آبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کی۔ جلسہ عام سے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ چوہدری ارشد حسین،چوہدری مقبول گجر، چوہدری یاسر سلطان، صبیحہ صدیق،پولیٹیکل سیکرٹری سکندر بیگ، ضلعی صدر پی ٹی آئی کشمیر چوہدری صدیق ایڈووکیٹ، چوہدری شیراز اکرم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close