وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وعدہ پورا کر دیا،وزیراعظم سیکرٹریٹ آزاد کشمیر ، کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں کشمیر ی نوجوانوںکیلئے دفاتر قائم

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایات پر مظفرآباد وزیراعظم سیکرٹریٹ میں آزادجموں و کشمیر بھر کے نوجوانوں اور اسلام آباد کشمیر ہاؤس میں پاکستان بھر میں موجود آزادجموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے دفاتر قائم کردیے گئے۔

دفاتر قائم کرنے کا مقصد نوجوانوں کے مسائل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی تک پہنچانے، میرٹ کی بالادستی اور نوجوانوں کے لیے مختلف روزگار و تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور نوجوان لیڈرشپ کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کے مطابق بااختیار بنانا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close