اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہر حال میں کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے اب جبکہ بھارت دنیا میں بدنام ہو رہا ہے اور اب دنیا کو کشمیری عوام کا حق تسلیم کرنا پڑے گا اور انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیا جائے گا ، آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز مہیا کیے جائیں گے ، آزادکشمیر میں ہم بہتری کی توقع رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کویہاں وزیر اعظم ہاوس
اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے درمیان نیویارک میں ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوہدایت کی کہ وہ خود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے میں دلچسپی لیں۔ اس موقع پر ملاقات میں آزادکشمیر میں عدلیہ کے بحران کو حل کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں