سیالکوٹ (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی گجرانوالہ اور لاہور کے بعد پسرور اور سیالکوٹ آمد،وزیراعظم کا فقید المثال استقبال، سیالکوٹ آمد پر کارکنان نے وزیراعظم اور تحریک انصاف کے حق میں زبردست نعرے بازی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر، مشیر چوہدری مقبول گجر، معاون خصوصی حافظ حامد رضا بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کی مختلف عوامی اجتماعات
میں شرکت کی۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے سیالکوٹ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرانوالہ، لاہور، پسرور اور سیالکوٹ کے عوام نے لازوال محبت سے نوازا ہے جسے کبھی بھی بھولا نہیں سکوں گا، پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بدل رہا ہے، تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، کشمیریوں نے بھی وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر لبیک کہہ دیا ہے، جلد کشمیر میں خوشحالی کا آغاز ہو گا، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کی وہ منازل طے نہیں کر سکا جو کر لینی چاہیے تھی، وزیراعظم عمران خان نے ملک کو درست سمت پر گامزن کر دیا، اب محرمیوں کا ازالہ ہو گا اور ترقی کے نئے راستے کھلیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں نہیں گیاپہلے کشمیری مہاجرین کے پاس آیا ہوں یہ بتانے کے لیے کہ آپ اکیلے نہیں۔ کشمیری مہاجرین جو مطالبہ کریں گے، پورا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی کا رہائشی ہوں، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین کے درد کے اچھی طرح سمجھتا ہوں، اپنے حلقے سے پہلے داتا کی نگری، مفکر پاکستان علامہ اقبال کے شہر اور مہاجرین کی کالونیوں کا دورہ کیا، میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مہاجرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک سے لوٹ مار کے کھیل کو ختم کیا، انشاء اللہ،وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے عین مطابق آزاد کشمیر میں بھی لوٹ مار کا خاتمہ کریں گے، لوٹ مار کے دروازے بند کریں گے اور حساب کتاب بھی تگڑا لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں