آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے سلطان محمود چوہدری ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے۔ 3 میرپور۔3 کے بطور صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے اور چوہدر ی محمد یاسین ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون سار اسمبلی حلقہ ایل اے۔12 کوٹلی۔5 کی ایک نشست سے دستبرداری کی بناء پر خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے سلسلہ میں حسب رضامندی عدالت العالیہ آزاد جموں و کشمیر

حلقہ ایل اے۔ 3 میرپور۔3 کے لیئے ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو بطورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج میرپور کو بطورریٹرننگ آفیسر اور مسٹر غلام محی الدین تحصیلدار منگلاڈیم پروجیکٹ میرپور کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر جبکہ حلقہ ایل اے۔12 کوٹلی۔5 کے لیئے ڈسٹرکٹ و سیشن جج کوٹلی کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر،سول جج چڑہوئی کو بطور ریٹرننگ افسر اور تحصیلدار سہنسہ کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ریٹرننگ افسرکے پاس کاغذات نامزدگی 13ستمبر2021شام 4بجے تک یا اس سے پہلے داخل کروائے جا سکتے ہیں۔ 14ستمبر2021 کو صبح 8بجے سے 2بجے دن تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی، اور اسی دن ریٹرننگ افسر کی جانب سے درست

طور پرنامزد امیدواران کی فہرست شائع ہو گی۔ کاغذات نامزگی کی منظوری یا مستردگی کے خلاف 18ستمبر2021کو دن 2جے سے پہلے الیکشن کمیشن کے پاس اپیل ہا داخل کی سکتی ہیں۔ا لیکشن کمیشن 20ستمبر2021 کواپیل ہا کی صبح 9 بجے تا شام4بجے تک سماعت کرے گا اور 22ستمبر 2021 کو اپیلوںکے فیصلےکیے جائیں گے۔ امیدواران 23ستمبر 2021کو دن 2 بجےسے پہلے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے 24ستمبر2021کوامیدواران کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی اور اسی تاریخ کوا نتخاب میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست معہ انتخابی نشان شائع کی جائی گی۔10 اکتوبر2021 کوصبح 8 بجے تا شام 5بجے دن پولنگ ہو گی۔ لہذا متذکرہ بالا حلقہ جات کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے جملہ امیدواران کو بذریعہ پریس ریلیز مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ریٹرننگ افسران کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروانے سے قبل اپنے ضلع میں واقع الیکشن کمیشن کے ضلعی دفاتر میں اپنے گوشوارہ اثاثہ جات کی تفصیل جمع کرواتے ہوئے رسید حاصل کر کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ شامل کریں۔ اس کے علاوہ امیدواران کو اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ باشندہ ریاست سرٹیفکیٹ، کمپیوٹرائزڈ شناختی کار کی نقول اور اپنے متعلقہ انتخابی علاقہ کی انتخابی فہرست جس میں امیدوار کانام درج ہو، شامل کرنا ہوگی۔۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں