سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا، بیرسٹر سلطان محمود

مظفرآباد (پی این آئی) صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ و ملال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات کا سن کر دل رنجیدہ اور آنکھیں اشکبار ہیں سید علی گیلانی کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا اب صدیوں میں پورا نہیں ہو سکے گا سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں وہ ساری زندگی بھارتی ظلم و جبر کے آگے چٹان کی ڈٹے رہے زمانے کی صعوبتیں انہیں اپنے مقصد کی راہ سے ہٹا نہ سکیں سید علی گیلانی جرت بہادری اور شجاعت کی تابندہ مثال ہیں انہوں نے قید و بند کی ہر مصیبت کو گلے لگایا مگر کبھی آزادی کی شمع کو کبھی بجھنے نہ دیا سید علی گیلانی کشمیری قوم کے حقیقی ہیرو تھے پوری کشمیری قوم کو اپنے اس رہنما پر ناز ہے سید علی گیلانی آج دنیا سے رخصت ہو گئے مگر ان کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی ہم ان کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو آگے بڑھاتے رہیں گے سید علی گیلانی کا مشن ہر حال میں جاری رہے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close