آزاد کشمیر الیکشن میں بری طرح شکست، سابق ن لیگی وزیر نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا

مظفر آباد(پی این آئی) آزاد کشمیر سے سابق لیگی وزیر نے حکومت ختم ہونے اور انتخابات میں شکست کے بعد وزارت سے استعفی دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری فاروق طارق سابقہ حکومت میں وزیر برائے فزیکل پلاننگ، آبپاشی اور ہاؤسنگ کے عہدے پر براجمان تھے،تاہم اس کو گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،جس کے بعد انہوں نے وزارت سے استعفی دے دیا ہے۔فاروق طارق کی جانب سے استعفی اپنے لیٹر پیڈ پر لکھ کر اعلی قیادت کا بھجوایا گیا ہے۔فاروق طارق ایل اے 7 بھمبر سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار تھے۔ آزاد کشمیر سے سابق لیگی وزیر نے حکومت ختم ہونے اور انتخابات میں شکست کے بعد وزارت سے استعفی دیدیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں