آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ کیلئے پریشان کن صورتحال، ن لیگی امیدواروں کا پی ٹی آئی سے رابطوں کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے دعوی کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں،اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہاکہ 3درجن سے زائد حلقوں میں ن لیگ کے کل 12اور پیپلزپارٹی کے 8 امیدوار ہیں جبکہ ن لیگ کے 12میں سے دو امیدوار آج بھی تحریک انصاف سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوران پاک فوج تعینات ہوگی جبکہ یہ تعیناتی الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کی درخواست پر کی جائے گی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(  آئی ایس پی آر)کے مطابق الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر نے 25 جولائی کے انتخابات کے دوران محفوظ ماحول فراہم کرنے کی درخواست کی تھی،آئی ایس پی آر کے مطابق اس درخواست پر فوجی جوان آئین کے آرٹیکل 245کے تحت 22 سے 26جولائی کے دوران کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات کیے جائیں گے،الیکشن کے خوشگوار انعقاد کیلئے آزاد کشمیر پولیس تعینات کی جائے گی جس کی مدد و تعاون کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں