آزاد کشمیر الیکشن: جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے والے رہنما کو پارٹی سے فارغ کر دیا

مظفرآباد(پی این آئی) جماعت اسلامی آزاد کشمیرنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے والے رکن عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔عبدالرشید ترابی پی ٹی آئی امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کے حوالے سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،عبدالرشید ترابی کا فیصلہ ذاتی ہے،اب ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کسی سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے جو خبریں گردش کررہی ہیں یہ حقیقت کے مغائر ہیں ،جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا تھاکہ اپنے جھنڈے،انتخابی نشان اورمنشور کے ساتھ تنہا میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے31 حلقوں میں امیدواران بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں ،تمام کارکنان انتخابی مہم کو بھرپور انداز سے جاری رکھیں اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close