سردار عتیق کی چمیاٹی، سنگڑھ بٹھارہ، بھاگسر، کھائی گلہ، راولاکوٹ کے انتخابی تقریبات میں شرکت

دھیر کوٹ، کھائی گلہ، راولاکو ٹ مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے حوالے سے مسلم کانفرنس کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور شرکت،جگہ جگہ شاندا ر استقبال، الیکشن قریب، مسلم کانفرنس کا گراف بلندی کی جانب بڑھنے لگا، لوگوں کا ریاستی جماعت کی جانب رحجان بڑھنے لگا،گزشتہ روز مظفرآباد ڈویژن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چمیاٹی، سنگڑھ بٹھارہ، بھاگسر، کھائی گلہ،راولاکوٹ کے انتخابی تقریبات میں شرکت کی، گزشتہ روز وہ کوٹلی میں انتخابی مہم میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے، چمیاٹی، سنگڑھ بٹھارہ، بھاگسر، کھائی گلہ، رالاکوٹ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کر لی، دورہ کے دوران مختلف جگہوں پر منعقدہ شمولیتی و الیکشن تقاریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس کسی حادثہ کی پیداوار نہیں،ریاست جموں وکشمیر میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نمائندہ جماعت ہے، اقتدار کبھی ہماری خواہش نہیں رہی،جو بھی فیصلہ کیا وہ ریاستی تشخص اور عوام کے وقار کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا، صبر و استقامت کے ساتھ جماعت کی مضبوطی اور الکیشن میں کامیابی کیلئے اپنا کام جاری رکھیں، آزادکشمیرمیں اس وقت بے شمار مسائل نے سر اٹھا رکھا ہے، افسوس کا مقام ہے چند دنوں کے مہمان وزیراعظم وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے کے باوجود اس منصب کے ساتھ وفا نہیں کرسکے ہیں، گڈ گورننس، میرٹ کے نام پر جو برادری ازم او ر اقرباء پروری کی جو تاریخ رقم کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی، جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ، سڑکات کے کھنڈرات، ایجوکیشن سمیت ہر شعبہ میں کرپشن کا حساب دینا پڑے گا،ایسا کیسے ہو سکتاہے کہ میڈیا جنگلات کی بے دریغ کٹائی کو سامنے لائے اور وزیراعظم کی سیٹ پر بیٹھے شخص کو اس بارے کوئی علم ہی نہ ہو یا پھر جان بوجھ کر معاملہ سے آنکھیں چرائی جائیں، فاروق حیدر کی وجہ سے آزاد خطہ انتشاری سیاست کا مرتکب ہورہا ہے، حکومت پاکستان نے لڑائی نظریات پر ہونی چاہیے ذاتی مفادات کو دونو ں خطوں کی سیاست میں لانا دونوں خطہ کے عوام کے لئے زہر قاتل ہے، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ قرار دیا جبکہ مجاہد اول نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگا کر پاکستان اور کشمیرکے عوام کو ایک کڑی میں پرو دیا ہے، مسلم کانفرنس کو توڑنے والے آج نہ صرف رسوائی کا سامنا کررہے ہیں بلکہ اپنی شکست سے بھی دوچار ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم کیا، انہوں نے مذید کہا کہ کارکن باقی جماعتوں کی طرح ناچ گانے سے اجتناب کرتے ہوئے ذکر الہٰی کو معمول بنائیں، غیر ریاستی جماعتوں کے نمائندگان کشمیر میں گالی کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں، غیر ریاستی جماعتوں کے نمائندگان الیکشن سے قبل دنگل کروا کر الیکشن کو رکوانے کی کوشش میں ہیں، تاہم مسلم کانفرنس کے کارکن اس سارے معاملے سے ہوشیاررہے ہیں، اقتدار سے زیادہ عزت عزیز ہوتی ہے، مسلم کانفرنس کی قیادت اپنے ہر کارکن کی عزت کا دفاع کرنا جانتی ہے، وارڈ وائز اور یونین کونسل ہاء کی سطح پر کارکنوں اور عوامی مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا، کارکنان کا قیادت کے ساتھ براہ راست رابطہ ہوگا، پرچی کلچر کا خاتمہ کرینگے، اللہ نے موقع دیا تو آزاد کشمیر میں منفرد انداز کی حکومت قائم کرکے عوامی محرومیوں اور ان کے ساتھ حکمرانوں کی زیادتیوں کا ازالہ کرینگے۔الیکشن مہم کے دوران مسلم کانفرنسی کارکنوں نے جو محبت کا ثبوت دیا اس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں، مجاہد اول کے فرمان کی پاسدار کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ پر عمل پہرا ہو کر الیکشن میں کامیابی کیلئے 25 جولائی کو ریاستی عوام گھوڑا کر کامیاب کرا کراپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔نئے شامل ہونیوالوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، اور کارکن بھی نئے شامل ہونیوالوں کو اپنے ساتھ دل کشادہ کرکے چلائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں