پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے عوام کو صاف ستھری اور کرپشن سے پاک حکومت دے گی، قمر زمان کائرہ، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کا خطاب

راولاکوٹ (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عباسپور کی نشست پیپلزپارٹی جیتے گے۔ آزاد کشمیر میں ایسی تبدیلی نہیں چاہئے جو 2018 میں پاکستان میں آئی۔ پاکستان میں تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی بے روزگاری اور مسائل ہے، اس کے خلاف نوجوانوں کوباہر نکلنا پڑے گا، کیوں کہ یہ کٹھ پتلی امیروں کو ریلیف اورغریبوں تکلیف پہنچاتا ہے، یہ ان کی کیسی معاشی پالیسی اور سیاست ہے، 50 لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا گیا لیکن جن کے پاس تھے وہ بھی چھین لیے گئے۔صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام پانچ سال سے خراب گورننس کا شکار ہیں پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر انھیں صاف ستھری اور کرپشن سے پاک حکومت دے گی۔ چئیرمین بلاول بھٹو کے دورے سے پیپلزپارٹی کی جیت یقینی ہو گئی ہے پاکستان میں لوگ پی ٹی آئی کی نااہلی اور نالائقی سےعاجز آ چکے آزاد کشمیر والے غلطی نہیں دہرائیں گے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان نے بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ 2011 والا پیپلزپارٹی کا دور پھر دیکھنا چاہتے ہیں ۔امیدوار اسمبلی سردار امجد یوسف نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے عباسپور حلقے کو ہمیشہ پسماندہ رکھا۔ پیپلزپارٹی نے اس حلقے کو فنڈز دیے آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کے بنے گی۔ عباسپور کو ترقی کا ماڈل حلقہ بنائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close