اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، اگست میں ہماری حکومت کے3 سال مکمل ہو جائیں گے، عمران خان کو عام انتخابات کی طرف جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا، تحریک انصاف اگلا الیکشن بھی جیت سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نے ڈی جی آئی ایس آئی کی بریفنگ کو سراہا، اپوزیشن نے وزیراعظم کی عدم موجودگی پر کوئی بات نہیں کی،تمام معاملات سے متعلق وزیراعظم کو پہلے بریفنگ دی گئی تھی، اپوزیشن کو سمجھ آچکی ہے کہ اگلے 2 سال عمران خان کے ہیں۔جے یوآئی کے لوگوں نے عمران خان کی تقریر پر ڈیسک بجائے تھے، جو بھی منتخب حکومت ہوگی فوج اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں ہماری حکومت کے3 سال مکمل ہو جائیں گے، عمران خان کو الیکشن کی طرف جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا، عمران خان اگلا الیکشن بھی جیت سکتا ہے، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی، کشمیر کے الیکشن میں نظر آرہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہےکہ انہیں ایسی تھکی ہوئی اپوزیشن ملی ہے۔ اپوزیشن میں کوئی جان نہیں ہے۔ یہ سب جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 کی پیدوار ہیں۔ پی ٹی آئی نے سندھ میں صحیح ٹکٹس نہیں دیے تھے۔ میرا تو عام آدمی سے تعلق ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ لوڈشیڈنگ ہونا حکومتی کوتاہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کراچی میں بھارتی ایجنسی را کا گروہ پکڑا ہے۔ پنجاب پولیس کی کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے۔ پاکستان کے سارے بارڈرز کا میں نے دورہ کیا ہے۔ تورخم اور چمن بارڈ ر کو الیکٹرانک بارڈ بنانے جارہے ہیں۔ ایران بارڈر پر44 فیصد تک باڑ لگا چکے ہیں، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے26 نکات پرعملدرآمد کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں