بیرسٹر سلطان محمود کا میرپور نیو سٹی میں بڑا چھکا، درجنوں برادریاں بیرسٹر کے قافلے میں شامل

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر
سلطان محمود چوہدری کا نیو سٹی میرپور میں بڑا چھکا بیرسٹر سلطان محمود
چوہدری کے زور دار چھکے نے نیو سٹی میرپور میں مسلم لیگ ن کی کمر توڑ
دی۔ہیڈ ماسٹر ریٹائر ڈراجہ اعظم کی قیادت میں نیو سٹی سے سادات برادری
جنجوعہ راجپوت برادری گکھڑ برداری کھوکھر برادری شیخ برادری چب راجپوت
برادری اور بھٹی برادری نے مشترکہ طور پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی
قیادت میں پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر کے الیکشن میں بیرسٹر
سلطان محمود چوہدری حمایت کا اعلان کیا۔باقاعدہ اعلان نیو سٹی میرپور
سیکٹر بی میں جلسہ نما انتخابی میٹنگ میں کیا اس موقع پر سردار محمد اشرف
سید یونس حسین شاہ سید مستان حسین شاہ چوہدری محمد راشد سردار محمد اشرف
راجہ عرفان کیانی سید زاہد حسین شاہ اور دیگر متحرک تھے راجہ اعظم کی
شمولیت میں پی ٹی آئی کشمیر جموں ریجن کے جنرل سیکرٹری راجہ آفتاب نے اہم
کردار ادا کیا انتخابی میٹنگ سے پی ٹی آئی کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم
بیرسٹر سلطان محمود راجہ اعظم راجہ آفتاب اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس
موقع پر سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ پاکستان تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر ریاست کو اقتصادی طور پر خود
کفیل بنانے کے لیے عملی اور ہنگامی اقدامات اٹھائے گی اقتصادی خود کفالت
کے بغیر عصر حاضر میں ترقی کا کوئی خواب پورا نہیں ہو سکتا۔اقتصادی خود
کفالت کے لیے ریاست کے اندر انڈسٹری کے شعبہ کو فعال کریں گے سیاحت کے
شعبہ کو ترقی دی جائے گی اورسیز کمیونٹی کو آزاد کشمیر میں انوسٹ منٹ کے
مواقع فراہم کیے جائیں گے اگر ہم نے ریاست کو اقتصادی طور پر خود کفیل
بنا لیا تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔نیو سٹی میرپور کے
جملہِ مسائل کو حل کیا جائے گا نیو سٹی میرپور میں حکومت سازی کے فوراً
بعد سوئی گیس کی فراہمی شروع ہو جائے گی میں نے وفاقی حکومت سے اس کی
منظوری لے رکھی ہے ذیلی کنبہ جات کا ایشو بھی پہلی ترجیح میں حل کیا
جائے گا میں نے بارہا کہا ہے کہ ذیلی کنبہ جات کے مسئلہ کو آزاد کشمیر کی
حکومت کی وجہ سے ابھی تک حل نہیں کیا جا سکا پاکستان تحریک انصاف کی
حکومت بنتے ہی ذیلی کنبہ جات کا ایشو حل کر لیا جائے گا۔راجہ اعظم اور ان
کے دیگر ساتھیوں کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے نیو سٹی کی فضائیں بدل
گئی ہیں راجہ اعظم اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر نیو
سٹی کے تمام پولنگ اسٹیشن جیتے گی میں راجہ اعظم اور ان کے حلقہ احباب کو
یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی توقعات پر پورا اترا جائے گا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close