سردار عتیق احمد خان کا آبائی حلقے میں الیکشن دفاتر کا افتتاح اور خواتین کنونشن سے خطاب

ارجہ/دھیرکوٹ (پی این آئی) قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے اپنے آبائی حلقہ دھیرکوٹ میں جہالہ اور ارجہ کے مقامات الیکشن دفاتر کا افتتاح کیا۔ یونین کونسل چوڑ وارڈ لوبر ڈھولبن میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ارجہ اور چوڑ لوبر میں خطاب کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات انتہاء اہمیت کے حامل ہیں۔مسلم کانفرنس روز اول سے ریاست جموں و کشمیر کے معاملے میں ھندوستان کے ساتھ سودے بازی میں رکاوٹ رہی ہے۔ریاستی تشخص پر مسلم کانفرنس نے ہمیشہ پہرہ دیا گلگت بلتستان کے معاملہ پر ھم نے بھرپور آواز اٹھاء کشمیر کو صوبہ بنانے کی سازش ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے شروع ہوء تھی اس وقت بھی مسلم کانفرنس کی قیادت رکاوٹ بنی تھی۔اور آج بھی ریاست کے معاملے میں ھم آج بھی اسی نظریے و عقیدیپر قائم ہیں۔مسلم کانفرنس تحریک آزادی کی محافظ ہے شہداء کی وارث ہے۔ریاست کے مسائل پر مسلم کانفرنس نے اپنے دور میں بہترین کام کئے گزشتہ دس سال سے ریاست کے اندر حکومتوں نے کچھ نہیں کیا۔تعمیر و ترقی میں کسی جماعت کا کوء کردار نہیں ہے۔نواز لیگ حکومت نے کچھ نہیں کیا ماسوائے قرآن پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھا کر اسکی خلاف ورزی کرنے والے پیدا کئے۔ھم نے اپنے دور میں ہنر مند معاشرے کے قیام کے لئے اقدامات اٹھائے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر ووٹر فہرست پر اندراج نہ ہونے والے ووٹروں کے اندراج کے بارے میں فوری اقدامات کرے۔نادرا قومی شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے اقدامات تیز کرے۔وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ پی ٹی آء اور مسلم کانفرنس ملکر حکومت بنائنگی۔مسلم کانفرنس کے کارکنوں کا دس سالہ مشکل دور گزر چکا ہے۔ریاست کی باہر کی جماعتوں کا کردار آپ کے سامنے ہے کارکنان الیکشن کو آسان نہ سنجھیں۔یہ حلقہ آزاد کشمیر کی تمام مخالف قوتوں کے نشانہ پر ہوتا ہے حلقہ دھیرکوٹ تحریک آزادی کشمیر کا مورچہ ہے آزاد کشمیر کے اندر ن لیگ اپنے انجام کو پہنچ چکی ہے دریں اثنا قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان یونین کونسل چوڑ وارڈ لوبر ڈھولبن میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ارجہ اور چوڑ لوبر میں خطاب کرتینے اس موقع پر میجر ر نصراللہ خان راجہ نثار خان۔راجہ آصف صیاد راجہ خادم حسین راجہ جنید افسر راجہ عبدالستار راجہ الیاس خان سید امجد گردیزی ایڈووکیٹ چوہدری کلیم لطیف ایڈووکیٹ چوہدری ندیم راجہ وقار راجہ امجد عارف میڈم نسرین میڈم ماریہ فاروق ایڈووکیٹ میڈم کلثوم عزیز حفضہ برق تانیہ طارق و دیگر نے خطاب کیا۔قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے ارجہ میں راجہ نثار خان کے گھر دئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔کارکنان مسلم کانفرنس نے جہالہ ارجہ چوڑ لوبر میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا۔ خواتین کا کسی بھی معاشرتی اور سیاسی تبدیلی میں اہم کردار ادا ہوتا ہے۔ مسلم کانفرنس خواتین کوسیاست میں باوقار مقام دینے پر یقین رکھتی ہے۔آمدہ نتخابات مسئلہ کشمیر اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔آمدہ انتخابات میں مسلم کانفرنس ایک بڑی قوت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خواتین آزادکشمیر کی آبادی کا موثر حصہ ہے خواتین کو ترقی کے سفر میں شریک کر کے ہی ترقی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس خواتین کو جائز اور باوقار مقام دینے پر یقین رکھتے ہیں۔خواتین نے تحریک آزادی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور آج بھی خواتین تاریخی قربانیاں دے رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی خواتین آزادکشمیر سمیت دنیا بھر کے لئے رول ماڈل ہیں۔وہ اپنے بچوں اور بھائیوں کے جنازوں کو استقامت کے ساتھ دفن کر کے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔سردار عتیق احمدخان نے کہا کہ خواتین مسلم کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ مسلم کانفرنس انتخابات میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے انتخابات بہت سے حوالوں سے اہم ہیں اور پارٹی کے لئے کارکن کو اس اہمیت کو سامنے رکھ کر اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔اللہ نے موقع دیا تو مسلم کانفرنس الیکشن میں کامیابی کے بعد خواتین کی مخصوص نشستوں میں اضافہ کرے گی، مسلم کانفرنس نے ہمیشہ خواتین کو باوقار مقام دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close