مسلم لیگ ن میں پھوٹ پڑ گئی ،قیادت پر کڑی تنقید کر دی

دبئی (پی این آئی) گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ راجہ عبدالجبار کی جماعت کے لئے کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،اس لئے قیادت اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے راجہ جبار کو نکیال سے ٹکٹ جاری کرے اور راجہ عبدالجبار خان نے پریس کانفرنس سردار منیر خان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کے جاری ٹکٹ کو خلاف میرٹ قرار دے دیا.ان کاکہناتھاکہ سردار منیر خان میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ کارکنوں کو اعتماد میں لے سکیں، سردار منیر خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے ملنے والے 2 کروڑ 13 لاکھ کے فنڈز پر بھی اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ حلقے کے فنڈز دوسری یونین کونسل میں کیسے دے سکتے ہیں؟حلقے کے صدر ہونے کے باوجود آج تک ایک اجلاس نہیں کروا سکے اور لوگوں کے تحفظات دور کرنے میں بھی مکمل طور پر ناکام رہے ہم کسی بھی صورت میں سلیکٹڈ امیدوار کو سپورٹ نہیں کر سکتے. اگر پرائم منسٹر آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے حلقہ نکیال والے ٹکٹ پر نظر ثانی نہ کی تو غلط فیصلے کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔راجہ عبدالجبار خان نے کہا کہ جماعت کیلئے دن رات انتھک محنت کر کہ قائدین کو ہر محاذ پر ڈیفنڈ کیا میرا ورک ریکارڈ سب کے سامنے ہے. جماعت کیلئے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی ہوئی نہیں ہیں. میاں محمد نواز شریف کے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور نہ ہی ضمیر کا سودا کر سکتا ہوں. سردار فاروق سکندر کیساتھ لازوال محبت کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قاہم رہے گا. سیاسی طور پر میرے اور کریلوی خاندان کے راستے الگ ہو چکے ہیں. مسلم لیگ ن کو کسی بھی قیمت پر چھوڑ نہیں سکتا. حلقہ نکیال کے ٹکٹ ہولڈر سردار منیر خان کو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کریں گے. پریس کانفرنس میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے صدر عابد چغتائی، جنرل سیکرٹری رضوان اشرف، ارشد ملک، جموں کشمیر جرنلسٹ فورم کے شجاعت صابر، صابر شاکر، ظفر و دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

close