پیپلز پارٹی کی انچارج سیاسی امور فریال تالپور سے سردار محمد یعقوب خان نے راولاکوٹ کے دو حلقوں کے ٹکٹ وصول کر لئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی انچارج سیاسی امور فریال تالپور سے سردار محمد یعقوب خان حلقہ ایل اے 20 اور ایل اے 21 راولاکوٹ کے ٹکٹ وصول کر لئے۔جمعہ کے روز سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما سردار محمد یعقوب خان نے زرداری ہاؤس میں محترمہ فریال تالپور سے ملاقات کی اور اپنے لئے دو انتخابی حلقوں۔ ایل اے 20 اور ایل اے 21 راولاکوٹ کے ٹکٹ وصول کیے۔ اس موقع پر سردار یعقوب خان نے اپنا عزم دہرایا کہ وہ انشااللہ دونوں حلقوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب بھی آزاد کشمیر میں اجنبیت کا شکار اور دو کشتیوں پر سوار ہے۔ دوسری پارٹیوں سے لوٹے لیکر انتخابات نہیں جیتے جا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ۔پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close