افواہوں پر کان نہ دھریں، پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی، بیرسٹر سلطان محمود کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ون آن ون اہم ملاقات۔ اس موقع پر ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں تقریباً تمام نشستوں پر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے گئے ہیں چونکہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سربراہی میں قائم اعلیٰ سطحی نظر ثانی بورڈ اپنا کام مکمل کر چکا ہے لہذا اب نظرثانی کی گنجائش نہیں، لہذا کارکنان اور امیدواران بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائیں اور افواہوں پرکان نہ دھریں۔اب آزاد کشمیر میں عوامہ رجحان پوری طرح سے عمران خان کے ویژن کی جانب ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر بھاری اکثریت سے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔جن امیدوراواں کو نامزد کیا گیا ہے انہیں پارٹی ٹکٹ جلد جاری کر دئیے جائیں گے تاکہ وہ ریڑننگ آفیسرز کو جمع کراسکیں۔۔۔

close