جون کے مہینے میں سردی، تیز ہوائیں اور موسلادھار بارشیں آج بھی جاری رہیں گی، پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اورسندھ میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔ گلگگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ اضلاع میں بھی آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔جمعرات کے روز کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ۔جمعرات کے روزگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش ۔جمعرات کے روز صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، بنوں ، وزیرستان اورڈی آئی خان میں ا آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روزصوبہ سندھ سکھر ، لاڑکانہ، خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، حیدر آباد، عمر کوٹ ، میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور اورسانگھڑ میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ( چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژ الہ باری )کا امکان ہے۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔جمعرات کے روز صوبہ پنجاب بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ نارووال اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعرات کے روزصوبہ بلوچستان کوہلو، سبی، بارکھان ،ژوب، ڈیرہ بگٹی ، لسبیلہ، نصیر آباد اور خضدار میں آ ندھی /تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ( چند مقامات پر موسلادھار بارش)کا امکان ہے۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ملتان (سٹی 10) ، راولپنڈی( چکلالہ 08)، رحیم یار خان ،اٹک05، اسلام آباد ( ائر پو ر ٹ 11، سیدپور 04، زیرو پوائنٹ، گولڑہ01)، خانپور 03،مری 01، کشمیر: راولا کو ٹ 25،مظفر آباد، گڑھی دو پٹہ 03، خیبر پختونخوا: کا کول 24 ،بالا کو ٹ 16، مالم جبہ07،، سیدو شریف03، بابو سر 02،بلوچستان: بارکھان 14، گلگت بلتستان:بگروٹ ، ہنزہ 03 اوربابوسر میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت ، سبی 48اور دادو میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

close