سردار صغیر چغتائی کے انتقال پر مسلم کانفرنس کا تین روزہ سوگ کا اعلان، سردار عتیق احمد خان کی طرف سے تعزیت کا پیغام

مظفرآباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار صغیر خان چغتائی کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا، ان تین دنوں میں مسلم کانفرنس کی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں، انہوں نے کہا کہ سردار صغیر خان چغتائی ایک سینئر پارلمینٹیرین تھے انہوں نے ہمیشہ اسمبلی کے فلور پر عوامی مسائل کو اجاگر کیا، اور حلقہ کے عوام کی ترجمانی کی اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناصدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،سردار نعیم خان،جنرل سیکرٹری محترمہ مہرالنساء سینئر نائب صدر سردار الطاف حسین، ممبر اسمبلی ملک محمد نواز، سردار فاروق سکندر، راجہ محمد یاسین خان، سردار عثمان علی خان، شمیم علی ملک،راجہ ثاقب مجید، میجر ریٹائرڈ نصراللہ خان، سردار منظور خان چغتائی ایڈووکیٹ، سمعیہ ساجد راجہ، میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، ریحانہ خان، سردار طاہر اکرم، سردار نشاد اکبر، شیخ مقصود احمد، چوہدر ی آصف یعقوب،نسرین اختر راجہ، یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سردار عفان علی خان، سجاد انور عباسی، شہناز خان،گلنار اقبا ل، ڈاکٹر عابد عباسی، سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ،افشاں سعید چوہدری، سلمی کاظمی،شاہدہ تبسم عباسی،سردار عابد رزاق، راجہ محمد لطیف حسرت،بشری ایڈووکیٹ،سید آزاد گردیزی، نائلہ قلندر گردیزی، سردار سلیم چغتائی،چوہدری خضر حیات، میجر ریٹائر ڈ خضر الرحمان، راجہ زرین خان ودیگر نے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر خان چغتائی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں اتار چڑھاؤ لگے رہتے ہیں لیکن وہ ایک انتہائی ہمدرد دوست اور اعلی پائیہ کی شخصیت تھے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور ان کے سوگواران خاندان کو صبر و جمیل عطاء فرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں