مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئر پرسن سمعیہ ساجدراجہ بھی میدان میں آ گئیں

راولپنڈی /مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ نے ایل اے 45ویلی 6سے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ کے سامنے انٹرو دیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی علمبردار جماعت ہے ، مسلم کانفرنس نے کشمیر کی آزاد ی عزت ووقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، ہمیشہ کشمیر پر جاندار اور واضح موقف اپنایا، مسلم کانفرنس کے نظریات کا زندہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ہندوستان کی 10 لاکھ فوج کے سامنے مسلم کانفرنس کا دیا ہوا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان نہتے کشمیری بلند کرتے ہوئے تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جماعتوں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں میں ان جماعتی کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہوں کہ جوپچھلے گیارہ سال سے مسلم کانفرنس کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔ مسلم کانفرنس کشمیریوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو تحریک آزاد کشمیر کی داعی اور سواد اعظم جماعت ہے۔ انتخابات میں آزاد کشمیر کے باشعور عوام مسلم کانفرنس کے رول کا تعین خود کریں گے۔ ہمیں صرف عوام کو یہ باور کرانا ہے کہ ہم ان کے حقوق اور تشخص کے محافظ اور علمبردار ہیں۔ جماعت نے اگر ٹکٹ دیا تو انشاء اللہ جماعت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرونگی۔ سپریم ہیڈ مسلم کانفرنس سالار جمہوریت سردار سکندر حیات کی قیادت میں شاندار کامیابی حاصل کرینگے اور عوام کی دس سالہ محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔یاد رہے کہ سمعیہ ساجد راجہ مسلم کانفرنس کی دیرینہ کارکن ہیں اور ان کی جماعت کیلئے شاندار خدمات ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی 2016میں اسی حلقہ سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواست دی تھی مگر پارٹی کے فیصلے کے مطابق انہوں نے اس وقت اتحادی امیدوار کی حمایت کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close