پی ٹی آئی کا سونامی حلقہ کھڑی شریف میں داخل، راجہ نوید اخترگوگا اپنے گروپ کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

کھڑی شریف (پی این آئی) پی ٹی آئی کا سونامی حلقہ کھڑی شریف میں داخل،سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا اپنے گروپ کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،راجہ نوید اختر گوگا کی شمولیت مسلم لیگ ن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گی۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موہڑہ کھوہ دبنگ انٹری،70 سالہ سیاسی مخالف راجہ نوید اختر گوگا نے ہمراہ ساتھیوں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ان کی شمولیت سے کھڑی کا سیاسی منظر نامہ پی ٹی آئی کے حق میں تبدیل،اس موقع پر آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں راجہ نوید اختر گوگا اور ان کے دیگر سینکڑوں ساتھیوں کو پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پی ٹی آئی کشمیر میں خوش آمدید کہتا ہوں راجہ نوید اختر گوگا کی شمولیت سے ہمارے ہاتھ مزید مضبوط ہو گئے ہیں حلقہ کھڑی شریف سمیت پورے میرپور ڈویژن میں راجہ نوید اختر گوگا کی شمولیت سے پی ٹی آئی کشمیر کو تقویت ملے گی۔آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت قائم کرنے جا رہی ہے،فاروق حیدر اینڈ کمپنی نے جو کرپشن اور لوٹ مار کی ان سے حساب لیں گے،کرپٹ مافیا اور کرپٹ سیاستدانوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ان سے عوام کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے،وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں انہوں نے مسئلہ کشمیر صحیح معنوں میں اجاگر کیا ہے اور کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے،وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے ساڑھے تین ارب روپیہ کی منظوری دی ہے جس پر ہم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کھڑی شریف سمیت آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے،سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے نوسرباز منشیات فروش کو بھاگنے نہیں دیں گے،متاثرین زلزلہ کے ساتھ فاروق حیدر اور اس نوسرباز نے جو سلوک کیا اس کا حساب لیں گے،سابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ کھڑی کے عوام کو پسماندہ رکھنے کی سازش کی گئی،آج کا نوجوان پڑھا لکھا نوجوان ہے،مداری کا کرتب اب نہیں چلنے والا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر کرپٹ سیاست دانوں کا احتساب کرئے گی۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں،پی ٹی آئی آزاد کشمیر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرئے گی۔سابق وزیراعظم و صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا حلقہ کھڑی شریف کا طوفانی دورہ،مسلم لیگ ن کی کمر توڑ کے رکھ دی،مسلم لیگ ن کی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔دربار شریف روڈ پر راجہ ماجد اشرف نے پی ٹی آئی آفس اوپن کیا جس کا افتتاح قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کیا اس موقع پر سابق وزیر برقیات و مرکزی رہنما پی ٹی آئی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین، مرکزی رہنما چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ، فرزند کشمیر چوہدری صہیب ارشد اور دیگر کثیر تعداد میں موجود ہیں۔بعدازاں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، سدا بہار ایم اہل اے چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں ملک قدیر احمد ایڈووکیٹ اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے جن میں ملک فضل کریم، ملک علی اصغر، ٹھیکیدار عبد الغفور، ملک محمد اقبال، ملک اللہ رکھا، ملک صغیر، ملک سفیر، ملک نبیل، ملک جمیل حسین، محمد طیب، محمد علی، بابر حسین، عادل حسین، خورشید احمد، محمد زبیر اور رنگپور سے لیاقت علی، بابر حسین، محمد رفاقت، شفاقت علی،ناصر محمود،علی رضا،وقاص محمود،الیاس محمود، شیراز محمود، محمد ہارون نے کنبہ قبیلہ سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔بعد ازاں چوہدری سوداگر کی رہائش گاہ آمد،اس موقع پر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ارشد حسین کی قیادت میں چوہدری سوداگر حسین، چوہدری شاہد خلیل،حاجی امجد حسین، اورنگزیب حسین سنکیاہ، چوہدری جہانگیر احمد بنگ، فہیم رشید، چوہدری وسیم سوداگر،چوہدری عثمان سوداگر، عرفان گلبہار، چوہدری جاوید، چوہدری سرفراز، چوہدری شمریز،چوہدری عبدالقدیر چوہدری سفیر،حسنین رضا، چوہدری جہانگیر، چوہدری شہزاد، چوہدری یعقوب نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ بعدازاں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ڈاکٹر جاوید چوہدری کی رہائش گاہ آمد، نوجوان رہنما فہد جاوید چوہدری کی قیادت میں چوہدری ارشد حسین کے قافلے میں حاجی صوفی احمدین، چوہدری گلزار، چوہدری لطیف،چوہدری شریف،کرامت حسین، منظور حسین اور دیگر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے اور ن لیگ کو خیر باد کہہ دیا۔ بعدازاں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، چوہدری ارشد حسین کا قافلہ موہڑہ کھوہ پہنچا،جہاں سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید اختر گوگا نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، اس موقع پر چوہدری فاروق منیر ایڈووکیٹ، چوہدری شیرباز منیر ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے۔جلسہ گاہ میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان موجود ہیں، قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا پنڈال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چوہدری ارشد حسین کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رینگ شریف سے حاجی مالک، چوہدری مصطفیٰ، چوہدری مرتضیٰ، چوہدری بلال، چوہدری رخسار، چوہدری عدنان، چوہدری علی شان، عدالت حسین، چوہدری ذولفقار علی، ابرار، چوہدری فیضان احمد، چوہدری عبدالخالق، چوہدری طارق، چوہدری رئیس، چوہدری عابد حسین، چوہدری نبیل حسین،چوہدری جمیل حسین، چوہدری عارف حسین، چوہدری شہزاد حسین، چوہدری اکرم اور دیگر نے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں