میر واعظ عمر فاروق اور عبدالغنی لون کی قربانیوں کو کشمیرکے دونوں اطراف قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، سردار عتیق احمد خان

راولپنڈی/ مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہاہیکہ میرواعظ مولانا فاروق اور عبدالغنی کی خدمات کو انتہائی قدر کی اہمیت کی حامل ہیں، ان کی قربانیوں کو کشمیرکے دونوں اطراف انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، آج 7 دہائیاں گزرنے کے باوجود تحریک حق خودارادیت ان رہنماؤں اور ہزاروں کشمیری نوجوانوں کی لازوال قربانیوں کے باعث زندہ ہے، مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں بھرپور انداز میں اجاگر ہورہا ہے، کشمیریوں کی تیسری نسل آج پورے عزم و ہمت کے ساتھ جاری رکھے ہوے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہندوستانی ریاستی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میر واعظ مولانا محمد فاروق اور عبدالغنی لون کی برسی کے موقع پرمجاہد منزل ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفود میں سردار عبدالرزاق صدر ضلع سدھنوتی، رائے عبدالرؤف صدر حلقہ بلوچ، سعید سلطان صدر حلقہ پلندری، سردار سعید منگول، سردار ہارون رشید ودیگر نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ میر واعظ مولانا محمد فاروق،عبدالغنی لون تحریک آزادی کے لئے خدمات سنہری باب ہیں، ہندوستانی فوج تمام تر ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیر کی تحریک کو دبانے میں مکمل ناکام ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کیخلاف ظالمانہ سلوک پر مسلم امہ کی خاموشی افسوس ناک ہے، ہمیں جرات مندی کے ساتھ دین اسلام کیخلاف ہونے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حریت رہنماؤں نے اپنی زندگیوں کی بڑا حصہ جیلوں اور ہندوستانی مصائب برداشت کرتے ہوئے گزارا، آج پوری قوم اسرائیل اور ہندوستانی کی بر بریت کے خلاف سراپا احتجاج ہے تاہم عالمی امن کے علمبردار اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دونوں خطوں میں جاری مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔۔۔۔۔

close