مسلم کانفرنس کا پارلیمانی بورڈ امیدواران سے 22 مئ کو مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں انٹرویوز شروع کرے گا

راولپنڈی (پی این آئی) آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی کے حتمی امیدواروں کے تعین کے لیے مسلم کانفرنس کا پارلیمانی بورڈ امیدواران سے 22 مئ کو مرکزی سیکرٹریٹ راولپنڈی میں انٹرویوز شروع کرے گا۔ مسلم کانفرنس کے سیکرٹری پارلیمانی بورڈ سردار واجد بن عارف ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ انٹرویو کے لیے ڈویژن وائز شٓیڈول جلد ہی جاری کیا جائے گا۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ہندوستان سفاکیت کی تمام حدیں عبورکر چکے ہیں، دنیا انسانیت کے دن دیہاڑے قتل عام کو خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے، اقوام متحدہ اور عالمی امن کی تنظیمیں محض اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں آئے روز مسلمان اسلام دشمنی پر مبنی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیائع سمیت فلسطین پر حملوں کیخلاف احتجاج کررہے ہیں جبکہ عالمی دنیا محض بااثر ممالک کو نوازنے کی حد تک محدود ہے، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں، اقلیتوں کی نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والے سنگین مظالم ہندوستان عالمی امن کی دعوئے داروں کے لئے لمحہ فکریہ، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ غزہ اور بیت المقدس میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے،فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم اور خواتین کی عصمت دری کا انتہائی شرمناک عمل ہے، مسلم ممالک کو ایسے درندہ صفت ممالک جو مسلمانوں اور اسلام کے دشمن ہیں کیخلاف اٹھ کھڑے ہو جا ناچاہیے، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام فورزم کو اس دہشتگردی کا نوٹس لینا چاہیے جو اس وقت فلسطین اور کشمیر میں کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل اور بھارت کی دہشتگرد کارروائیوں کیخلاف آواز بلند نہیں ہوگی، دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، مظاہرین نے واضح کیا کہ جہاد اب فرض ہو چکا ہے، اسلامی ممالک اس سلسلہ میں اپنا ٹھوس کردار ادا کریں، دریں اثنا قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان سے صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء، حریت کانفرنس کے رہنماء، سیدیوسف نسیم، عباسپور سے سابق وزیر حکومت سردار اصغر آفندی، سردار حسن آفندی،حفیظ عباسی،سیالکوٹ سے امیدوار اسمبلی صاحبزادہ احسن رضا، سابق امیدوار اسمبلی حلقہ بلوچ ملک سجاد ضیاء ایڈووکیٹ ودیگر نے ملاقاتیں کیں اور حالیہ جاری اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے نہتے شہریوں پر بمباری اور مظالم سمیت مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close